ایرانی جوہری پروگرام کے ماسٹرمائنڈ سائنسدان محسن فخری زادے کو قتل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی جوہری پروگرام کے ماسٹرمائنڈ سائنسدان محسن فخری زادے کو قتل کردیا گیا
ایرانی جوہری پروگرام کے ماسٹرمائنڈ سائنسدان محسن فخری زادے کو قتل کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تہران: ایران کے نامور ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے، مقتول ایران کے جوہری پروگرام کے بانیوں (ماسٹر مائنڈ) میں شامل تھے۔

ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2018ء میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایران کے ایٹمی پروگرام بارے متعلق بات کرتے ہوئے محسن فخری زادے کا نام خصوصی طور پر لیا تھا۔محسن فخری زادے شروع ہی سے اسرائیل کو کھٹکتے تھے۔

ان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا بھر کے خفیہ اداروں کی جانب سے ایرانی سائنس دان محسن فخری زادے کو ایران کے خفیہ جوہری اسلحے کے پروگرام کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل بھی ایران کے چار سائنسدانوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔ ایران کی جانب سے یہ الزام سامنے آ رہا کہ محسن فخری زادے کو اسرائیل کی جانب سے قتل کرایا گیا ہے۔

کمانڈر پاسداران انقلاب نے ان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرم کے مرتکب جنگ کیلئے بے تاب ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی سائنس دان محسن فخری زادے کو دارالحکومت تہران کے قریب اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں کہیں جا رہے تھے۔

دہشت گردوں نے پہلے ایک زور دار دھماکا کیا، اس کے بعد ان کی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس دوران محسن زادے کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی حملہ آوروں سے شدید جھڑپ بھی ہوئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Related Posts