کراچی:مقامی عدالت نے زمان ٹاون تھانے کی حدود میں ٹک ٹاکر کو مبینہ نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو زمان ٹاون تھانے کی حدود میں ٹک ٹاکر کو مبینہ نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کانسٹیبل عثمان کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مدعیہ کی نشاندھی پر گیسٹ ہاس کا معائنہ کریں گے۔ گرفتار ملزم کو پہلے ہی گلشن اقبال پولیس نے اغوا برائے تاوان کی واردات میں گرفتار کرلیا تھا۔
مدعی امبرین ڈول کا بیان پولیس نے قلم بند کرلیا۔ امبرین ڈول نے پولیس کو اہلکار عثمان کی دھمکیوں کے وائس نوٹ اور اسکرین شاٹس فراہم کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سیالکوٹ، پٹرول پمپ کے باہر شوہر کا انتظار کرنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی