اداروں پر الزامات لگا نے والے منہ کے بل گرینگے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید
پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو لوگ حکومت کو کمزور اور اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں وہ منہ کے بل گرینگے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی وویمن یونیورسٹی میں نئے تعمیر شدہ پوسٹ گریجویٹ بلاک کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نالہ لئی ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے جارہے ہیں جو لوگ اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں وہ منہ کے بل گرینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بائیس تاریخ سے سیاست میں تیزی آئے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے کہ چوروں اور لٹیروں کو این آر او نہیں ملے گا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ دورۂ پاکستان کیلئے اپنا شیڈول دیکھے۔وزیر خارجہ

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا الیکشن میں سوا سال رہ گیا، وزیر اعظم عمران خان بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات میں جائینگے، الیکشن کے قریب ن لیگ کے مزید گروپ سامنے آئینگے، ن لیگ کو دو کے بجائے تین گروپوں میں تقسیم دیکھ رہا ہوں۔

Related Posts