تیسرا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
تیسرا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مانچسٹر: تیسرے فیصلہ کن ٹوٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی قومی ٹیم نے ٹاس کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان قادر اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور اعظم خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ اسکواڈ بدھ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اسکواڈ بدھ کی صبح گیار بجکر دس منٹ پر (یوکے ٹائم) مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے حسن علی کو فٹ قرار دے دیا

قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے بارباڈوس پہنچے گا،بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کو ایک روز آئسولیشن میں گزارنا ہوگا،اس دوران اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

Related Posts