جائیداد کا لالچ، بیٹے نے باپ اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا
مسجد میں نماز کے بعد ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مکوآنہ : فیصل آباد میں جائیداد کا جھگڑا ملزم بیٹے نے باپ سوتیلے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، نہر سے ناملوم خاتون کی نعش برآمد کرلی گئی۔

تفصیل کے مطا بق تھا نہ ساندل بار کے علاقہ 30چک میں جائداد کے تنازعہ پر ملزم عامر کی باپ صدیق اور سوتیلے بھائی عمر پر اندھا دھند فا ئرنگ دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

رشتہ داروں کے مطا بق تینوں باپ بیٹوں کے درمیان جائداد کی تقسیم پر اکثر جھگڑا ہو تا رہتا تھا، گز شتہ روز بھی اسی بات پر جھگڑا ہوا اور گو لیان چل گئیں۔

پو لیس نے 2گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا، جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لوا حقین کے حوالے کردی گئی۔

دوسرے واقعے میں تھا نہ ساندل بار کے علاقہ شہباز پور نہر سے 45سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی، راہگیروں نے نہر مین تیرتی نعش دیکھ کر پو لیس کو اطلاع کی۔

مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق

پو لیس نے نعش الائیڈ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دی رواں سال مختلف نہروں سے برآمد ہو نے والی نعشوں کی تعداد 27ہو گئی، پو لیس نے تمام نامعلوم نعشوں کو لاوارث قرار دیکر مختلف قبرستانوں میں دفن کر دیا۔

Related Posts