کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4سالہ بچی جاں بحق
کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4سالہ بچی جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران کمسن بچی جاں بحق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے منزل پمپ کے قریب سیکیورٹی گارڈ اور ملزمان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4سالہ بچی حرمین جاں بحق ہوئی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

لڑکی کو ہراساں کرنے والا سینیٹ کا آفیسر معطل، مقدمہ درج

کراچی میں دوسری شادی کی خواہش پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ منزل پمپ کے قریب 3 ملزمان نے لوٹ مار کی جس کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے بھاگ نکلنے والے ملزمان پر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی جوابی فائرنگ سے بچی حرمین دختر ممتاز شدید زخمی ہوگئی۔

جائے واردات پر والدین کے ہمراہ موجود بچی حرمین کے سر میں گولی لگی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔فائرنگ سے زخمی ہونے والا 1 ملزم گرفتار کر لیا گیا۔لواحقین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 

گرفتار ملزم کے 2 ساتھی جائے واردات سے فرار ہوگئے، حراست میں لیے گئے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس نے واقعے پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بچی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ 

 

 

Related Posts