وفاقی حکومت نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 ہزار 126 ارب روپے سے زائد وصول کرلیے جس سے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین پر ٹیکسوں اور اضافی محصولات کا مالی بوجھ برقرار ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر 2026 تک حکومت کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1 ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مد میں حکومتی وصولیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ نو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی تقریباً 47 ارب روپے الگ سے وصول کیے گئے۔
اس طرح پیٹرولیم مصنوعات پر عائد مختلف محصولات کی مد میں حکومتی آمدن میں نمایاں رقم جمع ہوئی جبکہ ایندھن استعمال کرنے والے شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








