عوام کیلئے خوشخبری: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تقریباً 12 روپے تک کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت47 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 81 روپے 58 پیسے سے کم کرکے 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 47 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 38 روپے 14 پیسے کم کردی گئی ہے۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے دو روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی تھی جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔جس کے بعد اس بڑے اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔ اوگرا کی تمام سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Related Posts