خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا سکتی، شیریں مزاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا سکتی، شیریں مزاری
خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا سکتی، شیریں مزاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا سکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہاکہ خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا سکتی، پابندیاں لگانی ہیں تو خواتین نہیں مردوں پر لگائی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ ہراسمینٹ کے کیسز کے بعد لوگوں میں شعور اور آگاہی دینا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو ہراساں کرنے کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ کمیٹی اجلاس میں حکومتی اراکین کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ اینٹی ریپ بل کے تحت خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔ خصوصی عدالتوں میں 6ماہ کے اندر کیسز کے فیصلے ہوں گے اور مجرمان کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

Related Posts