آئی ایم ایف نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے لئے 650 ارب ڈالر مختص کر دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے لئے 650 ارب ڈالر مختص کر دیئے
آئی ایم ایف نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے لئے 650 ارب ڈالر مختص کر دیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کورونا کی وبا سے متاثرہ ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر 650 ارب ڈالر کے فنڈ مختص کردیے ہیں۔ پاکستان کو دو ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی ایڈوائزری باڈی کے اجلاس میں کورونا کی وبا سے متاثر ممالک کے لئے ساڑے 6 سو ارب ڈالر کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے حکام کے مطابق فنڈ کی فراہمی سے مختلف ممالک کو بیرونی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔ اسپیشل ڈرائینگ رائٹس سے پاکستان جیسے ممالک کو فائدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی رقم بطور قرض وصول کرسکتا ہے۔

ائی ایم ایف نے مذکورہ فنڈ کا 34 فیصد حصہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت امریکا 113 ارب ڈالر، ترقی پذیر ممالک 226 ارب ڈالر اور جی 20 ممالک 139 ارب ڈالر کی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز کو بحال کردیا گیا

Related Posts