میرپورخاص بورڈ میں 20 ہزار طلبہ کا پہلا پرچہ بروقت منعقد کیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرپورخاص بورڈ میں 20 ہزار طلبہ کا پہلا پرچہ بروقت منعقد کیا گیا
میرپورخاص بورڈ میں 20 ہزار طلبہ کا پہلا پرچہ بروقت منعقد کیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرپورخاص: میر پور خاص میٹرک و انٹر بورڈ کے تحت نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات سال برائے 2021 کے پہلے روز دسویں جماعت کا فزکس سائنس اور اسلامک ہسٹری جنرل گروپ کا پرچہ منعقد کیا گیا۔ امتحانات کے دوران میر پور خاص ثانوی و اعلی ثانوی بورڈ کے چیئرمین برکت علی حیدری اے دستی نے خصوصی طور پر امتحانی مراکز کا دورہ کیا ، جس میں انہوں نے طلبہ و طالبات کے امتحانی مراکز میں صفائی ستھرائی ، ممتحنین کا طریقہ کار ، ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے عمل کر سراہا۔

میر پور خاص بورڈ کے کنٹرولر انور علیم راجپوت کے مطابق اس سال دسویں جماعت میں طلباء و طالبات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 335 تھی، جن میں ضلع میرپور خاص میں 10020، ضلع عمر کوٹ میں 5411، ضلع تھر پارکر میں 4924 تھی۔ تینوں اضلاع میں مجموعی تعداد 20355 رہی۔

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئرمین پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی، سیکریٹری انیس الدین صدیقی، ناظم امتحانات انور علیم راجپوت اور ویجیلینس ٹیموں میں ڈائیریکٹر ایجوکیشن کی ٹیموں نے اپنے دورے میں این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر ایس او پیز کو ہر صورت یقینی بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر طلبہ و طالبات کو سہولت دینے، نقل مافیا کو امتحانی مراکز سے دور رکھنے اور کاپی کلچر سے صاف امتحانات کے انعقاد پر اساتذہ اور امتحانی عملے کے عمل کو بھی سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ طلباء و طالبات اور اسکول کے عملے کو کسی بھی وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے یوں ہی آئندہ امتحانات کو منظم انداز میں کروانے پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں گے تاکہ امتحانات کے عمل کو بخوبی پورا کیا جا سکے.

یہ بھی پڑھیں : قادیانیوں کے نام بطور مفسر شامل کرنے پر سندھ یونیورسٹی کیخلاف تھانہ میں درخواست جمع

Related Posts