اللہ کے گھر کی محبت، مصری جوڑا موٹر سائیکل پر طویل سفر طے کرکے مکہ پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اللہ کے گھر کی محبت، مصری جوڑا موٹر سائیکل پر طویل سفر طے کرکے مکہ پہنچ گیا
اللہ کے گھر کی محبت، مصری جوڑا موٹر سائیکل پر طویل سفر طے کرکے مکہ پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قاہرہ:موٹر سائیکل پر سفر کا جنون اور عمرے کی ادائیگی کا شوق لیے مصری جوڑا 1200 کلومیٹر کا طویل سفر کر کے حجاز مقدس پہنچ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر طنطا سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچے۔

مصری شہری عمر ابو داد کے مطابق انہیں بچپن سے ہی موٹر سائیکلوں سے عشق تھا اور بعدازاں موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔

عمر ابو داد نے سعودی عرب پہنچنے کے لیے 1200 کلو میٹر کا فاصلہ موٹر سائیکل پر طے کیا اور تقریبا 48 گھنٹوں کے اس طویل ترین سفر میں ان کی اہلیہ اسما الجنزوری بھی ساتھ تھیں۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین، پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس بنیادی حقوق سے مشروط

مصرسے تعلق رکھنے والے جوڑے کا کہنا تھا کہ مصر اور سعودی عرب کے درمیان زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کشتی میں بھی سوار ہونا پڑا۔

Related Posts