امریکی سینیٹ میں پیش کیا گیا بل قابل تشویش ہے، شیری رحمن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارلیمنٹ کی اکثریت کو غدار کہا جارہا ہے، شیری رحمٰن
پارلیمنٹ کی اکثریت کو غدار کہا جارہا ہے، شیری رحمٰن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ قائد اعظم کے مجسمہ کو شہید کرنے کے تانے بانے افغانستان سے جا کر ملتے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر کہاکہ قائد اعظم کے مجسمہ کو شہید کرنے کے تانے بانے افغانستان سے جا کر ملتے ہیں،افغانستان کی صورتحال پر پر پاکستان میں مکمل طور پر خاموشی ہے،امریکہ افغانستان سے عجلت میں انخلا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس انخلا میں دنیا کی مدد کی ہم اس قابل نہیں ہیں افغانستان کے منفی اثرات برداشت کر سکیں،امریکی سینیٹ میں بائیس ارکان نے ایک بل پیش کیا جو قابل تشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ طالبان سے تعاون کے کیا نتائج ہوں گے اس بل میں کچھ شقیں براہ راست پاکستان سے متعلق لکھا گیا ہے،حکومت پاکستان نے طالبان کی مدد کی افغانستان پر قبضے اور اشرف غنی کی حکومت گرانے میں مدد کی۔

وہاں پر ایسے اقدامات ہو رہے ہیں اور یہاں حکومت نے پارلیمان کا اجلاس تک نہیں بلایا،حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے،ہم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلز بلڈوز کرنے کے لیے نہیں بلائے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے امریکہ کی چھ سے سات ماہ نیٹو سپلائی بند کی،وزیر اعظم امریکہ سینیٹ کی بات کرتے ہیں پہلے اپنے سینیٹ میں تو آئیں،حکومت طالبان کی ترجمان بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے طالبان کی عسکری مدد کرنے کے امریکی الزام کو مسترد کردیا

پاکستان روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا،حکومت آئین اور پارلیمنٹ کو نظر انداز کررہی ہے جمہوریت کے ساتھ تصادم چاھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ روز باڈرز پر ہمارے نوجوان شہید ہورہے ہیں۔

Related Posts