افغان حدود سے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان حدود سے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید
افغان حدود سے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: افغانستان کی حدود سے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے باعث پاک فوج کے 2جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرم کے علاقے میں افغان دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ عبور کرنے کی کوشش کی۔

پاک فوج کی جانب سے بر وقت جوابی کارروائی کی گئی اور دہشت گردوں کی سرحدی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنادی۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کرم کے رہائشی 24 سالہ لانس نائیک اسد اور لکی مروت کے رہائشی 21 سالہ سپاہی آصف شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کی شدید مذمت کی گئی اور افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ آئندہ پاکستان کے خلاف اس طرح کی کارروائیوں کی اجازت نہ دے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کااقوام متحدہ کے یوم تاسیس پر نیک تمناؤں کا اظہار

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خطرے سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پرعزم ہے اور اپنے بہادر جوانوں کی شہادت اس کے عزم کو مزید پختہ کرے گی۔

Related Posts