اساتذہ و ملازمین نے جامعہ اردو بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اساتذہ و ملازمین نے جامعہ اردو بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا
اساتذہ و ملازمین نے جامعہ اردو بچاؤ تحریک کا آغاز کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اردو یونیورسٹی میں ڈپٹی چیئرسینیٹ کی جانب سے وائس چانسلر آفس پر قبضے کے خلاف اُردو یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا گیا۔

اُردو یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی میں انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، تحفظ حقوق ملازمین فورم اور انجمن غیر تدریسی ملازمین عبدالحق کیمپس شامل ہیں۔

عبدالحق میں تقسیم ہونے والے پمفلٹ میں یونیورسٹی میں آئینی و انتظامی بحران کے خاتمے، خودساختہ غیر قانونی نگران کی جانب سے وائس چانسلر دفتر پر قبضے اور اساتذہ اور عمال کی تمام ادائیگیاں فوری طور پر کرنے کے مطالبات شامل کئے گئے ہیں۔

کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اصغر دشتی نے اس موقع پر جاری ہونے والے بیان میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے اور یونیورسٹی میں کسی سینئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اساتذہ و ملازمین نے جامعہ اردو کے نگران کو گھربھجوانے کیلئے اتحاد کرلیا

اُردو یونیورسٹی میں شدید ترین انتظامی بحران پایا جاتا ہے۔ تعلیمی تجربہ اور اہلیت نہ رکھنے والے ڈپٹی چیئر سینیٹ وائس چانسلر کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں اور تمام انتظامی عہدوں پر قائم مقام افسران تعینات ہیں۔

Related Posts