پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجے چائے کیفے کے برطانیہ میں چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجے چائے کیفے کے برطانیہ میں چرچے
پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجے چائے کیفے کے برطانیہ میں چرچے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجے چائے کیفے کو برطانیہ کے عوام کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، پاکستانی کاروباری شخص برطانیہ میں ایک چائے اڈہ کیفے شروع کرنے والا پہلا شخص بن گیا ہے۔

پاکستانی کاروباری شخص اپنے چائے کیفے میں ادائیگیوں کے لئے مختلف ممالک کی کرنسیوں کو قبول کرتا ہے۔جہاں اسے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

26 سالہ طیب شفیق نے شیفرڈز بش، ویسٹ لندن میں ویسٹ فیلڈ کے باہر چائے اڈہ کافی شاپ قائم کی ہے جہاں مختلف قسم کی پاکستانی اور ایشیائی چائے، پراٹھے، بریانی، کباب اور رول فروخت کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرین نے سبز چائے کے استعمال کو کورونا وائرس کے خلاف مفید قرار دے دیا

ٹرک آرٹ سے مزین اور وائٹ سٹی بس اسٹیشن کے بالکل ساتھ واقع چائے اڈہ فوری طور پر مقبول ہو گیا ہے کیونکہ باہر پاکستانی ٹرک آرٹ میں سجی ہوئی رنگ برنگی کرسیاں رکھی گئی ہیں جو عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مذکورہ شخص کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

Related Posts