سکھر: پورے ملک کی طرح سکھر سیکٹر میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ موٹر وے پولیس کی جانب سے سرکاری عمارتوں پر برقی قمقموں سے چراغاں ، ہالانی سے اوباڑو تک مختلف مقامات پر نعت خوانی محافل اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے کلیم امام ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن جاوید علی مہر اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی سکھر سیکٹر میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریبات میں میں موٹر وے پولیس کی سرکاری عمارتوں پر برقی قمقموں سے چراغاں سمیت مختلف مقامات پر نعت خوانی اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب سیکٹر آ فس سکھر میں منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی منتظم دارالعلوم سکھر جناب مفتی ولی اللہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں
آج عیدمیلاد النبی ﷺشایانِ شان طریقے سے منائیں گے،عمران خان
محسنِ انسانیت حضرت محمدﷺ کو تمام جہانوں کیلئےرحمت بناکر بھیجا گیا، حلیم عادل شیخ