کراچی واٹر بورڈ کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے حکمتِ عملی مرتب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی واٹر بورڈ کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے حکمتِ عملی مرتب
کراچی واٹر بورڈ کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے حکمتِ عملی مرتب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد میں واٹر بورڈ کے حاضر سروس ملازمین کو تنخواہوں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی لازمی ادائیگی کے لیے حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسیّد ناصرحسین شاہ کی خصوصی ہدایت پرایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے ادارے کے حاضر سروس ملازمین کوہرماہ کی پہلی تاریخ کوتنخواہوں کی ادائیگی اور5تاریخ کوریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی لازمی ادائیگی کیلئے حکمت عملی مرتب کی۔اس کے تحت ماہانہ 6 اقساط میں بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے۔ 

سپریم کورٹ کے احکامات اور واٹربورڈ کے گورننگ بورڈ کے فیصلے کے تسلسل میں صوبائی وزیرناصر شاہ نے ایم ڈی واٹربورڈ کو ہدایات جاری کیں کہ جس طرح ادارے کے حاضر سروس ملازمین کوہرماہ کی پہلی تاریخ کوتنخواہوں کی ادائیگی کی جاتی ہے، ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کوہرماہ کی 5تاریخ کو پنشن کی لازمی ادائیگی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔

ان ہدایات کی روشنی میں ایم ڈ ی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ادارے کے محدودمالی وسائل کے باوجود واٹربورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو ہرماہ کی 5تاریخ کو پنشن کی ادائیگی ممکن بنانے اور ریٹائرڈ ملازمین کو6ماہانہ اقساط میں بقایاجات کی ادائیگی کیلئے موثر اور مستقل بنیادوں پر قابل عمل پالیسی مرتب کرلی ہے۔

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسیدناصرحسین شاہ کی خصوصی ہدایات پرایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان کے اقدامات سے واٹربورڈ کے حاضر سروس و ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Posts