اسٹاک مارکیٹ میں 941 پوائنٹس کا اضافہ، 28 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 28 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 941.87پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 28 ہزار 170.67کی سطح پر آگیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج کاروبار کا آغاز 27 ہزار 228 پوائنٹس کی سطح پر ہوا جبکہ کاروبار کی ابتدا سے ہی تاجر برادری نے کاروبار میں مثبت رویے کامظاہرہ کیا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 3.46 فیصد اضافہ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کی ابتدا سے ہی 28 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ میں اِس وقت 28 ہزار 170.67 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حصص مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی،  جبکہ ٹریڈنگ کو2گھنٹوں کیلیے معطل کرنا پڑا۔حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور حکومتی معاشی پیکیج کے مثبت اثرات سٹاک مارکیٹ پر نہ پڑ سکے۔

گزشتہ روز  اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا سلسلہ جاری رہا۔ صرف مارچ میں مندی کے باعث ٹریڈنگ کو 8بار روکا گیا،جو کاروباری برادری کے نزدیک ایک تشویشناک صورتحال تھی۔

  مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1336 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ

Related Posts