پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 1336 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ،ڈالر کی اونچی اُڑان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 1336 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ،ڈالر کی اونچی اُڑان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 1336 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ،ڈالر کی اونچی اُڑان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آج بھی حصص مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ جبکہ ٹریڈنگ کو2گھنٹوں کیلیے معطل کرنا پڑا‘ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور حکومتی معاشی پیکیج کے مثبت اثرات سٹاک مارکیٹ پر نہ پڑ سکے۔

گزشتہ دنوں کی طرح اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ صرف مارچ میں مندی کے باعث ٹریڈنگ کو 8بار روکا گیا ہے۔جو ایک تشویش ناک صورتحال ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں صرف ڈیڑھ فیصد کی کمی اور حکومتی معاشی پیکج پر سٹاک مارکیٹ کے بروکرز اور سرمایہ کار مطمئین نہیں ہوسکے ہیں‘بروکرز حکومت کی جانب سے براہ راست پیکچ کے منتظر ہیں۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر 100انڈیکس 1336پوائنٹس کمی کے بعد 6سال کی کم ترین سطح 27ہزار 228پوائنٹس پر بند ہوا۔

جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2روپے 60پیسے مہنگا ہوکر 161روپے 60پیسے پر بند ہوا۔ دو روز میں ڈالر 2روپے 93 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔جس کے باعث پاکستانی قرض میں اضافہ ہوگیا۔

Related Posts