غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے الخدمت کا اردن کے شاہی ادارے کیساتھ معاہدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو صباح نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف رفاہی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن اور اردن کے شاہی رفاہی ادارے کے مابین اُردن سے غزہ امداد کی ترسیل کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اِس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبدالشکور اور الخدمت آغوش کے نیشنل ڈائریکٹر ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کی اُردن کی چیرٹی آرگنائزیشن ہاشمائٹ فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبد الشکور اورجورڈن ہاشمائٹ چیرٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین الشبلی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ اِس موقع پر اُردن میں تعینات پاکستانی سفیر محمداجمل اقبال بھی موجود تھے۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبد الشکور نے معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رفاہ عامہ کے شعبے میں باہمی تعاون اور غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے نظام کو مربوط بنانے کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے۔

موقر معاصر ایکسپریس کے مطابق اِس سے پہلے پاکستان سے بھجوایا گیا سامان صرف رفح کراسنگ مصر کے راستے سے غزہ پہنچ رہا تھا لیکن اقوام متحدہ اور بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں اسرائیل امدادی سامان کی ترسیل کے نیا روٹ اختیار کرنے پر رضامند ہوا ہے جس سے رفح کراسنگ پر رش کم ہونے کے ساتھ دیگر انتظامی امور میں بھی بہتری آئے گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان سے اُردن پہنچنے والا امدادی سامان براستہ کرم ابو سالم کراسنگ اسرائیل متاثرین غزہ تک پہنچے گا۔ جورڈن ہاشمائٹ چیرٹی آرگنائزیشن امدادی سامان پہنچانے کے ساتھ ’دی یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورک ایجنسی فار فیسطینی ریفیوجی‘ کے تعاون سے رپورٹنگ کا کام بھی سر انجام د ے گی۔

محمد عبد الشکور نے بتاہا کہ پاکستان سے اُردن پہنچنے کے بعد امدادی سامان 24 گھنٹے میں غزہ پہنچے گا۔ا س سلسلے میں غذائی اجناس اور ادویات پر مشتمل پہلا ٹرک غزہ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

اُردن میں تعینات پاکستانی سفیر محمد اجمل اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن کی اہل غزہ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اُردن میں امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Posts