نئی تاریخ رقم، پہلا پاکستانی سیٹلائٹ’ آئی کیوب کیو‘ چاند پر روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan set to launch first lunar mission today
FILE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کا سیٹلائٹ آئی کیوب کیو چاند پر روانہ ہوگیا،تاریخی مناظر کو دنیا بھر میں براہ راست دیکھا گیا۔

آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں، سیٹلائٹ سے چاند کی سطح کی تصاویر چین کے ڈیپ سپیس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔

آئی کیوب قمر چانگ ای سکس مشن کے ساتھ چاند پر روانہ ہوا، چانگ ای 6مشن 5روز کا سفر مکمل کرکے چاند کے قریب پہنچے گا، 7کلو وزنی آئی کیوب کیو 2آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے، آئی کیوب کیو کا ابتدائی ڈیٹا چینی خلائی ادارے میں موصول ہوگا، سیٹلائٹ لانچ سائیڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے دن 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا، موسم کی خرابی کے باعث 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ کیا گیا، دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی۔

مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں۔

آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2022ء میں چینی نیشنل سپیس ایجنسی نے ایشیا پیسیفک سپیس کارپوریشن آرگنائزیشن کے ذریعے رکن ممالک کو چاند کے مدار تک مفت پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کیا تھا۔

ایپسکو کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، چین، ایران، پیرو، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ترکیہ شامل ہیں، چینی ادارے ایپسکو کی پیشکش پر رکن ممالک نے اپنے منصوبے بھیجے تھے۔پاکستان کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے بھی مجوزہ منصوبہ جمع کرایا تھا۔

Related Posts