اے ایس پی شہربانو نقوی کتنی تنخواہ اور مراعات لیتی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں عربی خطاطی پر مشتمل لباس پہننے کے باعث مشتعل ہجوم کے غم و غصے کا شکار ہونے والی خاتون کو بچانے والی خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات کی تفصیلات بتائی ہیں۔

اے ایس پی شہر بانو کے ساتھ نجی چینل ’جیو نیوز‘ نے خصوصی پروگرام کیا، جس کے دوران ان کی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات کے بارے میں سوال کیا گیا۔

جس پر شہربانو  نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے ہے اور اس کے علاوہ دیگر مراعات میں سرکاری گاڑی اور پیٹرول وغیرہ بھی شامل ہیں۔

اے ایس پی شہر بانو نے کہا کہ جب حکومت آپ کا اتنا خیال رکھے تو پھر ذمے داریوں میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہر بانو نقوی کی شادی منڈی بہاء الدین سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین اشتر نقوی سے ہوئی ہے۔

Related Posts