اسٹاک مارکیٹ میں 398.81 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 398.81 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 398.81 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 398.81 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کے ایس ای 100انڈیکس میں 2023 کے آخری تجارتی سیشن کے دوران 62,451.04 کی سطح پر بند ہوا۔

انڈیکس نے 836.84 پوائنٹس کی رینج میں کاروبار کیاجو 62,644.38 (+592.15) کی انٹرا ڈے اونچائی اور 61,807.54 (-244.70) پوائنٹس کی کم ترین سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کا کل حجم 362.723 ملین شیئرز رہا۔

100 انڈیکس کمپنیوں میں سے 58 کے بھاؤ میں اضافہ، 38 کے حصص میں کمی، 1 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ 3 کا لین دین نہیں ہوا۔

کے ایس ای 100انڈیکس کو آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں نے 121.03، فرٹیلائزر 88.13، سیمنٹ 79.02، آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیاں 38.12 اور کیمیکل 19.99 پوائنٹس کے ساتھ سپورٹ کیا۔

اسٹیٹ بینک نےگورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2022-23ء جاری کردی

اس کے برعکس، انڈیکس کو کمرشل بینکوں نے 20.67، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن 16.35، ریفائنری 14.57، انجینئرنگ 7.68 اور انشورنس 3.8 پوائنٹس کے ساتھ نیچے رکھا۔

Related Posts