بحریہ ٹاؤن واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر راج کی بات، ناصر حسین نے عامر خان کو دماغی معائنے کا مشورہ دے دیا
گورنر راج کی بات، ناصر حسین نے عامر خان کو دماغی معائنے کا مشورہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ بحریہ ٹاؤن میں ہوا قابل مذمت ہے ، ملک مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے۔ آج اسمبلی میں سندھی بولنے والوں کے خلاف زہر اگلا گیا ، اپوزیشن والے یہاں آکر ڈرامے کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھی بولنے والوں نے کبھی وفاق کے خلاف بات نہیں کی، جس نے بھی پاکستان مٖخالف بات کی سندھیوں نے اسے مسترد کیا ہے۔ جن کو سپورٹ ملی وہ پیپلز پارٹی کے خلاف تھے ہماری جانیں اور سب کچھ پاکستان کےلیے قربان ہے ۔

بحریہ ٹاؤن واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم ومحنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے بحریہ ٹاؤن واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی جبکہ نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن پر شرپسندوں نے حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا تھا۔ متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی گئی تھی۔ جب کہ مکینوں کے گھروں سے سامان لوٹ لیا گیا تھا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف قوم پرست رہنماؤں کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤاور پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار 100 سے زائد ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے کورونا ویکسین لگوا لی

Related Posts