لاہور کے ہربنس پورہ کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی۔ افسوسناک حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی جانب سے گاڑی تیز رفتاری سے چلانے کے نتیجے میں پیش آیا۔ ان کے مطابق بے قابو کار کی زد میں سڑک سے گزرنے والے 2 افراد بھی آگئے جبکہ گاڑی میں سوار 3 افراد تصادم کے دوران جاں بحق ہوئے۔
تیز رفتاری اور لاپرواہی کا بھیانک انجام۔
آج علی الصبح کینال روڈ پر ہربنس پورہ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کو نہر کنارے واک کرتے 2 شہریوں کو روندتے ہوۓ برلب نہر لگے درختوں کو توڑتی ہوئی نیچے جا گری۔دونوں راہگیر اور کار سوار ہلاک۔ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گیی۔ pic.twitter.com/imBLmAR7y6
— Muhammad Usman Ilyas (@Usmanilyasskp) August 15, 2026
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نومان، 20 سالہ عبدالرحمان، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے حادثے میں متاثرہ افراد کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








