آپریشن شعبان 2؛ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل! اسلحہ و بارود برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

FILE PHOTO

بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر “آپریشن شعبان 2” کے نام سے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ اسی دوران نو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے فی الحال تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے ہلاک ہونے والے عناصر کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Related Posts