بھارتی ریاست پنجاب کے گرداسپور اور آس پاس کے علاقوں میں انتہا پسند نِہنگ سکھ سلوندر سنگھ اور اس کے ساتھی مسلمان تاجروں کو حلال کھانے کی فروخت پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں یہ لوگ مسلمانوں کی دکانوں پر پہنچ کر احتجاج کرتے اور دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے نظر آتے ہیں۔
الکرم چکن پوائنٹ، شامہ چکن بریانی اور زائقہ چکن پوائنٹ سمیت کئی مسلمانوں کی دکانوں پر یہ گروہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلمان اکثریتی علاقہ نہیں ہے، حلال کھانا سکھ اور ہندو مذہب میں ممنوع ہے اور دکانوں کو حلال فوڈ کا بورڈ لگانے کا حکم دیا۔انہوں نے دکانداروں پر مذہب بگاڑنے کا الزام بھی لگایا۔
Location: Gurdaspur, Punjab
Arriving at Al Karim Chicken Point, a Muslim-owned shop, Salwinder Singh, a Nihang, and his companions protested the sale of halal food, warning that this was not a Muslim-majority area and that halal food was forbidden in Hindu and Sikh religions,… pic.twitter.com/AniQjyzKFT
— The Muslim (@TheMuslim786) September 18, 2026
یہ رویہ انتہا پسند ہندو تنظیموں جیسا ہے جو اکثر حلال فوڈ اور مسلمانوں کے کاروبار کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔ اب کچھ انتہا پسند سکھ بھی اسی فرقہ وارانہ سیاست کا حصہ بنتے نظر آ رہے ہیں۔
Punjab: Upon arriving at Shama Chicken Biryani—a Muslim-owned establishment—Salwinder Singh (a Nihang) and his associates launched a protest against the sale of Halal food, asserting that it is forbidden in the Sikh faith and accusing the shop of corrupting their religion. https://t.co/N4TzkitRe8 pic.twitter.com/eyifLbbsVP
— The Muslim (@TheMuslim786) September 21, 2026
سوشل میڈیا پر سخت ردعمل
ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہوئی۔ صارفین نے لکھاکہ اگر تمہارے مذہب میں حلال کھانا منع ہے تو دوسری دکان سے خرید لو، مسلمانوں کی دکان پر جا کر دھمکی دینا کیا مطلب؟
Halal food is forbidden for your religion just go to another shop,why you’re protesting against that shop .this bullshit.
— Mohamed Adhil (@adhil_rx__) September 21, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ کینیڈا میں سکھ افراد خود حلال ریستورانوں میں کام کرتے اور حلال کھانا کھاتے ہیں تو پھر بھارت میں یہ ڈرامہ کیوں؟
Bro 😭 come to Canada. Pakistani, Arab and other halal restaurants literally have 90% Sikh staff preparing halal meat, cooking it, serving it, eating it, and even taking leftover food home for themselves, friends and family.
So what exactly is this drama? 💀 If you don’t want to…
— Alisha 🍁 (@AlishaKhalid) September 20, 2026
کچھ صارفین نے اس رویے کو پنجاب سے باہر والوں کے خلاف نفرت سے بھی جوڑا جبکہ کئی لوگوں نے پاکستان کی فراخدلی کا ذکر بھی کیا کہ پاکستان ہر سال ہزاروں بھارتی سکھوں کو مذہبی یاترا کے لیے بغیر ویزا اپنے ملک آنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ کچھ انتہا پسند عناصر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بدمعاشی کر رہے ہیں۔
حکومت پاکستان سے مطالبہ
سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ ایسے انتہا پسند سکھ عناصر کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کرے۔ جب تک بھارتی پنجاب میں مسلمان تاجروں کو دھمکیاں دی جاتی رہیں گی، تب تک مذہبی یاترا کی سہولت کو نظرثانی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی فراخدلی کا جواب اس طرح کی بدمعاشی سے نہیں دیا جا سکتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








