پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کے نرخ میں کمی کا ریجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 1800 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 62 روپے سستی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 22 ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 414 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 173 روپے ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 62 روپے کمی کے بعد 7,038 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 54 روپے کمی سے 6,033 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی سے 4,332 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 0.62 ڈالر کمی کے بعد 65.60 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








