سعودی عرب نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کی وجہ سے معطل ہونے والی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو ایک بار پھر مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق اس اہم پائپ لائن کی بحالی کے بعد بحیرہ احمر پر واقع ینبع کی بندرگاہ سے خام تیل کی برآمدات کا عمل بھی آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یعنی 13 ستمبر کو حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سعودی حکام نے اس ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے ساتھ ہی ینبع بندرگاہ پر خام تیل کی جہازوں میں لوڈنگ کا عمل بھی روک دیا گیا تھا۔
پائپ لائن کے دوبارہ فعال ہونے کی خبر سامنے آتے ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے داموں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اس پائپ لائن کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل بحیرہ احمر کے ساحل پر موجود بندرگاہ ینبع منتقل کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








