کراچی کے پوش علاقے کلفٹن بلاک 8 میں مسلح ڈاکو دودھ کے تاجر سے 17 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
متاثرہ تاجر محمد فیضان ولد محمد اخلاق نے پولیس حکام کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے دوست کے ہمراہ دکانوں سے رقم وصول کرکے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ گھر کے قریب اچانک مسلح ملزمان نے انہیں گھیر لیا۔

درخواست کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر تاجر سے 17 لاکھ روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ تاجر کا کہنا ہے کہ واردات میں 7 مسلح ملزمان شامل تھے جو 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








