خیبرپختونخوا کی زمین زلزلے سے لرز اٹھی! مرکز افغانستان، شدت 4.9 ریکارڈ، عوام میں خوف

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلے
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاوہ سوات، مردان، چارسدہ، صوابی اور مہمند میں بھی دھرتی ہلی۔ ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا اور اس کی گہرائی زمین میں تھی۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے ارضیاتی مرکز کے مطابق خضدار والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جس کا مرکز خضدار شہر سے تقریباَ 45 کلومیٹر مشرق کی جانب اور زیرِ زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔

خوش قسمتی سے تاحال دونوں صوبوں میں زلزلے کے ان پے در پے جھٹکو کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Related Posts