ترک صدر اردگان نے کینال استنبول منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک صدر اردگان نے کینال استنبول منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ترک صدر اردگان نے کینال استنبول منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول: ترک صدر طیب اردگان نے صدی کے منصوبے کے تحت نہر استنبول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ منصوبے کو تقریباً 15 ارب ڈالر کی مالیت سے 6 برسوں کے اندرمکمل کیا جائے گا۔

ترک صدر طیب اردگان نے سازلی درے پل کا سنگ بنیاد ڈالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ترکی کی ترقی کے سفر میں ایک نئےباب کا آغاز کردیا ہے۔ ترکی کی ملت کی مضبوطی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ہم نے کینال استنبول منصوبے کے پہلے پُل کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے استنبول دنیا کا وہ مقام ہے جہاں سے سےزیادہ بحری جہازوں کی آمدورفت ہوتی ہے ۔ 1930 میں یہاں سے سالانہ 3 ہزار بحری جہازوں کا گزر ہوتا تھا ، آج یہ تعداد 45 ہزار ہوگئی ہے ۔ تیل سے لیکر نامیاتی مصنوعات اور اشیائے خردونوش سے لدے جہازوں کو حادثات پیش آنے سے ہمارے سمندر میں قدرتی زندگی کو سنگین خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ 

طیب اردگان کا کہنا ہے ک کینال استنبول منصوبے کی بدولت آبنائے استنبول اور گردونواح میں مقیم شہریوں کے جانی و مالی تحفظ  کو ممکن بنانے کا مقصد پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے استنبول کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس منصوبے پر کی گئی سائنسی تحقیقات کے مطابق استنبول میں بحری جہازوں کی آمدورفت آبنائے استبنول کے مقابلے میں 13 گنا زیادہ محفوظ  ہوگی۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ 45 کلو میٹر طوالت کے منصوبے کی تکمیل سے 275 میٹر لمبے  تیل بردار اور 351 میٹر طویل  کنٹیرنر  بحری جہاز گزر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 6 پلوں پر مشمتل کینال استنبول کو دنیا کے ماحولیات پسند ترین منصوبے کے طور پر دیکھا جائے گا۔ ہم نے اس منصوبے کو تقریباً 15 ارب ڈالر کی مالیت سے 6 برسوں کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچانے کا  ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں سے اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts