سہیل آفریدی اور مجھے گرفتار کرلیا گیا! پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہوتے ہی سیاسی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

صوبائی صدر جنید اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ساتھ انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمدسہیل آفریدی اور صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں فاشزم کس حد تک سرایت کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار، آئین و قانون اور عوامی مینڈیٹ کو مسلسل پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ سیاسی اختلاف کا جواب دلیل اور جمہوری عمل کے بجائے گرفتاریوں اور ریاستی جبر سے دیا جا رہا ہے۔

جنید اکبر نے کہا کہ آخر کتنی نفرتیں بوئیں گے؟ کتنی آوازیں دبائیں گے؟ کتنے لوگوں کو گرفتار کرکے عوام کے حوصلے توڑنے کی کوشش کریں گے؟

پی ٹی آئی رہنما یہ یاد رکھیں گرفتاریوں، دھمکیوں اور جبر کے ہتھکنڈوں نے نہ پہلے ہمیں جھکایا تھا، نہ آج جھکا سکیں گے۔ سیاسی جدوجہد کسی رہنما کی گرفتاری سے ختم نہیں ہوتی ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فوری بعد ہی وزیر اعلیٰ سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اندر کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے وہاں موجود اسٹاف کو بھی انتہائی محدود کر دیا گیا ہے۔

Related Posts