طالبِ علم سے زیادتی، سوشل میڈیا صارفین کا مفتی عزیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

who is mufti aziz ur rehman

لاہور: جے یو آئی (ف) رہنما مفتی عزیز الرحمان نے مدرسے کے طالبِ علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر مفتی عزیز الرحمان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے کے ایک طالبِ علم کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ 70 سالہ مفتی کے اقدام پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ کیا آپ تصور بھی کرسکتے ہیں کہ جے یو آئی رہنما نے کتنے بچوں کی زندگی تباہ کی ہوگی؟ مفتی عزیز الرحمان کو عمر قید کی سزا دے دینی چاہئے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملالہ اور صبا قمر کی طرح مفتی عزیز پر بھی تنقید ہونی چاہئے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے حال ہی میں شادی کی بجائے پارٹنرشپ کی حمایت کی۔ قبل ازیں صبا قمر نے بلال سعید کے ہمراہ مسجد میں رقص کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ صبا قمر اور ملالہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارہ متھیرا نے بھی پارٹنرشپ کی جگہ شادی کی حمایت کی۔

تمام تر واقعات کا پس منظر ذہن میں رکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے جو مدرسے کے طالبِ علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے نظرآئے۔ دین کے ٹھیکیدار سیکنڈوں میں پاکستان کی سڑکیں بلاک کردیتے ہیں، جنسی زیادتی پر بھی انہیں کچھ کہنا چاہئے۔

https://twitter.com/Gem12r/status/1405371927661740034

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور کے مدرسے میں جے یو آئی کے نائب امیر مفتی عزیز الرحمان نے جنسی زیادتی کر ڈالی، متاثرہ طالبِ علم نے مفتی عزیز کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز متاثرہ طالبِ علم صابر شاہ کا مؤقف سامنے آیا تھا جس میں مفتی عزیز الرحمان پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا گیا۔ متاثرہ طالبِ علم نے کہا کہ ملزم کے بیٹے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مفتی عزیز الرحمان کی طالبِ علم سے زیادتی، مقدمہ درج کر لیا گیا

Related Posts