لاہور: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیر اعظم کے علاوہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد عمران خان پر تنقید کرنے پر سوشل میڈیا صارفین قاسم علی شاہ پر برہم ہوگئے۔
یو ٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلسل ویڈیوز شیئر کرنے والے موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے قاسم علی شاہ کو تنقید کے نشانے پر رکھ لیا۔
عمران خان قیامت کے فیصلے بھی دنیا میں کرنا چاہتے ہیں۔قاسم علی شاہ
Qasim Ali Shah's new company logo! pic.twitter.com/hljL6Pn1c0
— Haider Mehdi (@SHaiderRMehdi) January 15, 2023
پی ٹی آئی سپورٹرز کا کہنا ہے کہ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ قاسم علی شاہ کسی ایجنڈے کے تحت عمران خان کے بیانیے کو سبو تاژ کرنا چاہتے تھے، جو مایوس کن ہے۔
It looks like Qasim Ali shah is on some agenda to damage Khan sahab narrative…..very disappointing pic.twitter.com/sbJIqy4I0w
— GhaaziKhan (@junaidkj) January 14, 2023
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے قاسم علی شاہ کے یو ٹیوب چینل کو اَن سبسکرائب اور انہیں ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے اَن فالو کرنے سمیت دیگر انتقامی کارروائیوں کا مطالبہ کیا۔
Qasim Ali Shah
Wrong Number
unsubscribe
and unfollow pic.twitter.com/EgwnNwnRFI— عظیم پاکستان (@AliNawaz3302) January 15, 2023
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ قاسم علی شاہ کے عمران خان کے خلاف بیان کے بعد ان کی حقیقت عوام کے سامنے کھل گئی ہے۔ ان کو فراڈیا کمپنی کی طرف سے لانچ کیا گیا۔
قاسم علی شاہ کو پہلے دن سے ہی دل نہیں کیا سننے کا۔
آج کے بیان کے بعد انکی حقیقت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے۔ یہ فراڈیا کمپنی کی طرف سے لانچ کیا گیا ہے۔شاہ صاحب آپ نے بھی اپنے پاس کی طرح غلط جگا پنگا لیا ہے۔ سیاسی چھترول کے لیے تیار رہیں۔#Qasim_Ali_Shah @Lalika79 @ImranARaja1 pic.twitter.com/CbIVZYJSlD— Sadam Javed Butt (@javed_sadam) January 14, 2023
بطور موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کے کردار پر میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔ ایک میم کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاید سوشل میڈیا صارفین موٹیویشنل اسپیکرز کو کچھ نہ کرنے کا طعنہ دینا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/damnharris/status/1614357395441913857
واضح رہے کہ قاسم علی شاہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری پرویز الٰہی سے جو الگ الگ ملاقات کی ہے، سب کی ویڈیوز میں انہیں لیڈرز سے بات چیت کرتے سنا جاسکتا ہے۔
عموماً ایسی ویڈیوز جن میں عمران خان، پرویز الٰہی یا پھر وزیر اعظم شہباز شریف جیسے لیڈر گفتگو کر رہے ہوں، سوشل میڈیا پر شیئر تو کی جاتی ہیں، تاہم ان کا ساؤنڈ غائب کردیا جاتا ہے۔ تاہم قاسم علی شاہ کی ویڈیوز مختلف نظر آئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سپورٹرز کا قاسم علی شاہ کو نیا مسٹر رانگ نمبر قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ قاسم علی شاہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہیں جو بدعنوان ہیں، اس لیے ان کے اخلاقی معیارات پر سوال اٹھایا جاسکتا ہے۔
@Official_QAS is the new Mr wrong number who is praising @CMShehbaz who is named no1 in the most corrupt politicians in the world 🤣🤣🤣. What great standards he holds. Motivational speaker my foot #Qasim_Ali_Shah #wrongnumber pic.twitter.com/Pm995jIPz6
— saima (@saimajange) January 15, 2023