2022 پر ایک نظر، پاکستانی شوبز ستاروں نے چھ بار متنازع بیانات دیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2022 پر ایک نظر، پاکستانی شوبز ستاروں نے چھ بار متنازع بیانات دیے
2022 پر ایک نظر، پاکستانی شوبز ستاروں نے چھ بار متنازع بیانات دیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں عوامی سطح پر مقبول شخصیات کی تصاویر اور پیغامات بڑی توجہ کے حامل ہوتے ہیں اور بعض اوقات چھوٹی سی غلطی بھی ان شخصیات کی شہرت کو بُری طرح متاثر کرتی ہے۔

رواں سال پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک کچھ شخصیات کے بیانات وائرل ہوگئے جن پر عوامی ردعمل بھی سامنے آیا۔ آئیے اُن پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

1) ماریہ بی

رواں سال معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی انسٹاگرام پوسٹ کافی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ٹرانسجینڈر بل کی مخالفت کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ اس بل سے خواجہ سراؤں کے حقوق کی حق تلفی ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ’ٹرانس جینڈرز‘ دراصل ’خواجہ سرا‘ نہیں ہوتے اور ایسے لوگوں کی جنس کو واضح نہ کرنے سے نئی نسل کے لوگ غلط نقش قدم پر چل سکتے ہیں۔

ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ’خواجہ سرا‘ کو اسلام میں حقوق حاصل ہیں اور انہیں پاکستانی آئین میں بھی ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں مگر ’ٹرانس جینڈرز‘ کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا جا سکتا اور جو 2018 میں قانون بنایا گیا، وہ غلط تھا۔

2) حرامانی


2022 میں اداکارہ حرامانی کو بھی اس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کی اسٹوری پر لکھا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔

اُن کے اِس بیان کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا اور شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، بعدازاں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دیئے گئے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں تھی۔

حرا مانی نے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس معاملے پر غلط تھی اور مجھے اپنی غلطی ماننے میں کوئی شرم نہیں اور یہ کہ غلطیوں کو تسلیم کرنے میں کوئی مضحکہ بات نہیں۔

3) خلیل الرحمان قمر

معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کسی تعارف کے محتاج نہیں ، وہ اکثر اوقات متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ رواں سال ایک پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب بھی اداکارہ کے لئے منفی جذبات رکھتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا کہ انہیں اس بات کا زندگی بھر افسوس رہے گا کہ ماہرہ خان نے ان کی زندگی پر بننے والے ڈرامے میں بطور ہیروئن کام کیا۔

4) اشنا شاہ

جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ اداکارہ اشنا شاہ جانوروں کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں اور پاکستان میں جانوروں کے حقوق کی ایک بہت نامور کارکن ہیں لیکن انھیں فوڈ ڈیلیوری بوائے کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

5) صدف کنول

معروف ماڈل صدف کنول کا سال 2021 میں بھی ایک تبصرہ کافی وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک عورت کو اپنے شوہر کے تمام کام کرنے ہوتے ہیں۔

رواں سال بھی اُن کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں صدف کنول نے کہا تھا کہ شادی شدہ زندگی میں صرف شوہروں کو تحفہ دینا چاہیئے اور بدلے میں کسی تحفے کی اُمید نہیں رکھنی چاہیئے۔

6)بہروز سبزواری

سینئر اداکار بہروز سبزواری کا خواتین کے کپڑوں کے حوالے سے کیا گیا ایک بیان کافی وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے موٹرسائیکل پر سفر کرنے والی خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ایک بات دیکھی ہے کہ موٹر بائیک پر سفر کرنے والی ہماری خواتین مناسب لباس نہیں پہنتیں، کچھ خواتین عجیب و غریب کپڑے پہن کر بائیک پر بیٹھی ہوتی ہیں جنہیں مناسب نہیں کہا جا سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسے لباس بالکل بھی اچھے نہیں ہوتے یہ لباس عام طور پر بہت تنگ ہوتے ہیں خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مکمل پردہ کریں اور خود کو ڈھانپ کر بائیک پر سوار ہوں اس کو سختی سے ذہن میں رکھنا چاہیے۔

Related Posts