تعلیمی ادارے بند نہیں کرینگے، سندھ نے وفاق کا فیصلہ مستردکردیا، طلبہ اور والدین پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh issues new guidelines for schools amid COVID-19 outbreak

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے وفاقی وزیرتعلیم کی جانب سے 15 مارچ سے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ این سی او سی میں پنجاب کے کچھ شہروں اور پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے پر وہاں 15 روز کے لئے تعلیمی ادارے موسم بہاراں کی چھٹیوں کے لئے کچھ پہلے ہی بند کئے گئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں ایسی کوئی تعطیلات نہیں ہوتیں،سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانے کے پابند ہیں اور یہی سلسلہ مزید جاری رہے گا،سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے اسی پر عمل درآمد ہوگا،اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کرونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا،سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، کورونا ویکسین لگوانے پر قرضے معاف، اہم سہولیات کا بھی اعلان

اس سے قبل این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ اسلام آباد اور کے پی کے میں بھی 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

شفقت محمودکا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریباًٹھیک ہیں ، سندھ اور بلوچستان میں 50 فیصد بچے اسکول آئیں گے تاہم پنجاب کے 7 شہروں میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے، لاہور، گجرات، ملتان میں بھی 15سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وفاق اور سندھ کی جانب سے الگ الگ فیصلوں اور اعلان کی وجہ سے طلبہ اور والدین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Posts