کورونا کی روک تھام سے متعلق فیصلوں میں وفاق کو اعتماد میں لیا جائیگا، سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Minister assures to take govt on-board in decisions making

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق کسی بھی فیصلے میں وفاقی حکومت کو آن بورڈ لے گی۔

سعید غنی  کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں بڑی پریشانی کا سامنا ہے، انہوں نے نے شہریوں سے گھر پر رہ کر ذمہ داری کامظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔

وزیر صوبائی نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن کو آسان بنانے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے وضع کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے منگل کو کچھ شعبوں کوجزوی طور پر کام کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ آئندہ دو ہفتوں کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کا سخت فیصلہ کیا جو لوگوں کے تعاون کی وجہ سے بہت اچھا ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، لاک ڈاؤن موثر بنانے پر غور

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6ہزار دو سوتک پہنچ چکی ہے جن میں پنجاب میں 2945 ، سندھ میں 1518 ، خیبر پختونخوا میں 865 ، بلوچستان میں 240 ، گلگت بلتستان میں 233 ، اسلام آباد میں 131 اور آزاد جموں و کشمیر میں 43 مریض شامل ہیں۔

وائرس نے 108 افراد کی جان لی ہے جبکہ 1378 کورونا وائرس کے مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے لاک ڈاؤن کے باوجود کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Related Posts