وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، لاک ڈاؤن موثر بنانے پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے او زیڈ ٹی کے حصے میں اضافے کے لئے اجلاس طلب کرلیا
سندھ حکومت نے او زیڈ ٹی کے حصے میں اضافے کے لئے اجلاس طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس،صوبائی وزراء، سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری داخلہ، کور فائیو، رینجرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ  سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کورونا وائرس کے صورتحال کا جائزہ لیا اور لاک ڈاؤن کی ایس او پیز، نئی صورتحال میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمداورلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسپتالوں جہاں کیسز زیادہ ہورہے ہیں ان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت، 30 اپریل تک توسیع

مراد علی شاہ نے کہا کہ دنیا کی ہر چیز سے زیادہ صحتمند زندگی اہم ہے، میں جو بھی کر رہا ہوں صرف اور صرف عوام کی بھلائی اور حفاظت کی خاطر کر رہا ہوں۔

عوام کی حکومت ہے اور عوام کی خاطر کا م کر رہے ہیں، سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر ہی کورونا سے بچاؤ کا حل ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پریس کانفرنس میں عوام کو پوری صورتحال سے آگاہ کرونگا۔

Related Posts