عدالت نے خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی
عدالت نے خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری 2020ء تک توسیع کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں خورشید شاہ کے اہل خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ پیپلز پارٹی رہنما کی 2 بیویوں، بیٹے اور داماد کی ضمانت میں توسیع کی درخواستیں معزز جج کو پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گورنر عمران اسماعیل کا اظہارِ تعزیت

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش کے لیے مزید مہلت دی جائے جبکہ ملزمان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے جس کے دوران مختلف پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ 

ہائی کورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے خورشید شاہ کے اہل خانہ کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کردی جبکہ صوبائی وزیر اویس شاہ اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں بھی اتنی ہی مدت کے لیے توسیع کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا 23 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام سکھر کی احتساب عدالت میں 9 نومبر کو پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی گئی۔

نیب حکام نے کہا کہ پی پی پی رہنما خورشید شاہ نیب کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے جبکہ مزید تحقیقات کے لیے ان کا تعاون بہت ضروری ہے۔ نیب کو کم از کم 15 دن کا ریمانڈ دینے کی استدعا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے خورشید شاہ کا 23 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا، نیب استدعا مسترد

Related Posts