صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار نے رجسٹرڈ جامع مسجد محمدی ٹرسٹ میں جعلی تبدیلی کا نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار نے رجسٹرڈ جامع مسجد محمدی ٹرسٹ میں جعلی تبدیلی کا نوٹس لے لیا
صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار نے رجسٹرڈ جامع مسجد محمدی ٹرسٹ میں جعلی تبدیلی کا نوٹس لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز سندھ نے 22 سالہ رجسٹرڈ جامع مسجد محمدی ٹرسٹ کو جعل سازی اور دھوکا دہی سے انجمن میں تبدیل کرنے والے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں وضاحت طلب کر لی ہے۔

مجاز اتھارٹی نے کہا ہے کہ وضاحت کے لئے ایک موقع ہے،اگر حکام کو مطمئن نہ کیا گیا تو جعل سازی اور دھوکا دہی کے الزام میں ضابطہ فوجداری کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسسٹنٹ رجسٹرار آف جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کو چیئرمین ٹرسٹ محمدی مسجد عزیز محمد خان اور جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے تحریری شکایت جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گذار قیوم آباد بی ایریا میں قائم جامع مسجد محمدی کے منتظمین ہیں۔

انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کے دفتری ریکارڈ میں محمد جاوید نامی شخص نے جھوٹ پر مبنی حلفیہ بیان دیتے ہوئے حکام سمیت درخواست گزاروں کو بھی دھوکا دیا ہے اور بد نیتی سے 1999 میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹرسٹ کو انجمن میں تبدیل کر دیا ہے۔

جو کہ سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کی نہ صرف صریحاًخلاف ورزی ہے بلکہ سنگین نوعیت کا قابل سزا جرم ہے۔لہٰذا ٹرسٹ کو انجمن میں تبدیل کرنے کی حیثیت کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

اس کے علاوہ غلط بیانی جھوٹ پر مبنی حلف اٹھا کر سرکاری ریکارڈ تبدیل کرانے کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Posts