سندھ حکومت کورونا کے خلاف سرگرم، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کورونا کے خلاف سرگرم، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
سندھ حکومت کورونا کے خلاف سرگرم، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت ایک بار پھر کورونا کے خلاف سرگرم ہے، محکمۂ صحت نے صوبائی دارالحکومت میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت سندھ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے جس نے کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھ دیا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ نے اے آئی جی پولیس کراچی، شہر بھر کے ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو خط لکھا ہے جس میں کورونا وائر کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مذکورہ خط میں ہدایت کی گئی کہ کورونا کیسز میں موجودہ اضافے کے باعث وائرس کی روک تھام کیلئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجرز (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ کراچی میں ایم ایس ایل ڈی (مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن) نافذ کر دیا جائے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کیلئے محکمۂ سندھ نے متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدیات کی ہے کہ ضلعی ہیلتھ آفیسرز سے رابطہ کریں اور کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پرائمری کلاسز کے بچے اسکول پہنچ گئے

Related Posts