سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں
سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن سے متاثرہونے والے مستحق افراد کی مدد کے لیے سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کی طرف سےتفصیلات جاری کی گئیں جن کے مطابق بینک کا اکاؤنٹ نمبر 6100 559445 0301 ہے جبکہ اس کے لیے آئی بی اے این بھی جاری کردیا گیا۔

امریکا اور برطانیہ میں ٹیکس چھوٹ کے ساتھ وائرس فنڈ میں حصہ ملانے کے لیے الگ اکاؤنٹ نمبر جاری کیا گیا ہے جو بینک آف امریکا میں ہے۔ اکاؤنٹ نمبر 223026206461 ہے۔

حکومتِ سندھ کے مطابق کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے مستحق عوام کی مدد کی جائے گی جس کے لیے مستحق خاندان میں سے کسی ایک فرد کو رجسٹر کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والے یا مستحق افراد کے اہلِ خانہ اس فنڈ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے لیے رقم حکومتِ سندھ کے دئیے گئے اکاؤنٹس میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

اس سلسلے میں سندھ حکومت نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملائیں۔ کورونا وائرس جیسی آفت کا سامنا کرنے کے لیے سندھ کے عوام کی مدد کریں۔ 

Related Posts