سندھ حکومت وفاق سے کورونا ریلیف کے پیسے مانگ رہی ہے۔زرتاج گل وزیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت وفاق سے کورونا ریلیف کے پیسے مانگ رہی ہے۔زرتاج گل وزیر
سندھ حکومت وفاق سے کورونا ریلیف کے پیسے مانگ رہی ہے۔زرتاج گل وزیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت وفاق سے کورونا ریلیف کے پیسے مانگ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ کورونا ریلیف کے لیے کس حساب میں سندھ حکومت کو پیسے دئیے جائیں اور عوام کو نہ دئیے جائیں جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت عالمی شہرت رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے فن میں پیپلز پارٹی کے سیاسی اکابرین مہارت اور عالمی شہرت رکھتے ہیں جبکہ سندھ حکومت کو چاہئے کہ کورونا وائرس کیلئے صوبے سے فنڈز اکٹھے کرے۔

وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی حالت یہ ہے کہ صوبے سے فندز اکٹھے نہیں کرسکتے کیونکہ صوبے کے عوام کو اب پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں رہا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کیسز کی تعدادبڑھ رہی ہے ، اس میں مقامی منتقلی کے 293 کیسز شامل ہیں جبکہ 30 مارچ تک کیسز کی تعداد 566 تھی اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61کیسزکا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات انہوں نے 31 مارچ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبے میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومت کی مجموعی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 627 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا کے 61کیسزکا اضافہ ہوا۔مراد علی شاہ

Related Posts