کے ایم سی میں سندھ حکومت کی مداخلت، سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی کی جگہ نیا افسر تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے معمر افراد کو کورونا ڈیوٹی پر لگادیا
کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے معمر افراد کو کورونا ڈیوٹی پر لگادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے کے ایم سی میں براہِ راست مداخلت شروع کردی، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سینئر ڈائریکٹر (ایچ آر) جمیل فاروقی کی جگہ نیا افسر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کی جگہ گریڈ 19 کے آفیسر سیّد شفیق احمد شاہ کو تعینات کیا ہے جبکہ کے ایم سی کے اہم ترین محکمے میں سینئر ڈائریکٹر کے عہدے پر ایس یو جی سروس کے آفیسر کی تعیناتی خود ایک سوالیہ نشان ہے۔

ایس یو جی افسر کی تعیناتی سے کے ایم سی افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جس پر افسران کا کہنا ہے کہ کے ایم سی عہدوں کی بندر بانٹ کا گڑھ بنا ہوا ہے، آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ حکومت اثر رسوخ قائم کرنا چاہتی ہے۔ ایس یو جی کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت نے کونسل عہدوں پر بھی تعیناتی شروع کردی۔

اس حوالے سے پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کونسل عہدوں پر تعیناتی اور تبادلوں کا اختیار صرف کے ایم سی کو حاصل ہے۔ اہم عہدے پر ایس یو جی آفیسر کی تعیناتی سے بلدیاتی اداروں کو حاصل مختصر ترین اختیارات پر بھی قدغن لگا دی گئی جس پر کے ایم سی افسران شدید تشویش کا شکار ہیں۔ 

 

Related Posts