سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آگ لگنے سے 7افراد جھلس گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آگ لگ گئی
سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آگ لگنے سے 7افراد جھلس گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں موجود سندھ گورنمنٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس گئے۔

ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ اورریسکیو ادارے آگ بجھانے کی کوششیں کررہے ہیں جب کہ عمارت میں دھواں بھرجانے سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے بی ڈی ایس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ایمرجنسی روم میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آگ لگی اور پھر کمرے میں فریج کا کمپریسرپھٹا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کی جارہے ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیرصحت نے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

Related Posts