سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے  ن لیگی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی ہدایات پر سندھ حکومت نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو پولیس فورس کی تشویش کا باعث کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تحقیقات کرے گی۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب، وزیرِ اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ اور دیگر شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر تحقیقات جلد مکمل کرکے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو براہِ راست پیش کرے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کو اس کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے 2 روز قبل جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے حکم صادر کردیا کہ واقعہ کی فوری انکوائری کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا اقدام، کراچی واقعہ کی تحقیقات کا حکم 

Related Posts