کورونا ویکسینیشن لازمی، سندھ حکومت نے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ویکسینیشن لازمی، سندھ حکومت نے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دے دی
کورونا ویکسینیشن لازمی، سندھ حکومت نے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے کاروباری برادری کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے صوبے بھر میں 8 بجے شب تک کاروبار کی اجازت دے دی ہے تاہم تمام دکانوں اور مارکیٹس میں کام کرنے والے اسٹاف کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ صحت سندھ، وزیرِ تعلیم سعید غنی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ناصر شاہ، پولیس افسران اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یکم جون کو  سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد تھی جبکہ کراچی میں 12 اعشاریہ 45 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔

کورونا کیسز کی صورتحال کے پیشِ نظر اہم فیصلے کیے گئے جن کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو 12 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی جس کیلئے سماجی فاصلے کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصلہ کیا گیا کہ میرج ہالز اور آؤٹ ڈور شادیوں کی اجازت 2 ہفتوں کے بعد دی جائے گی۔ سی ویو اور دیگر ساحلی و تفریحی مقامات کھول دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حیدر آباد میں 5 جون کو کورونا کیسز کی شرح 11 فیصد رہی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کے 79 جبکہ نواب شاہ میں 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزارتِ صحت کو آئندہ 3 ماہ میں 1 کروڑ 90 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی چیمبر کی ویڈیو سے کاٹی، فباٹی اور بقاٹی کا اظہار لاتعلقی

Related Posts