سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 759 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنڈز دینے کے لیے سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
فنڈز دینے کے لیے سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 759 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ مزید 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15 ہزار 206 نمونے کی جانچ کی گئی ، جس کے نتیجے میں 759 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 58 لاکھ 35 ہزار 861 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اب تک 4 لاکھ 49 ہزار 454 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں آج عالمی وبا کے مزید 915 مریض صحتیاب ہوگئے، اب تک 4 لاکھ 13 ہزار 459 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج مزید 15 مریض انتقال کرگئے، جس کے نتیجے میں صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 258 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت 28737 زیر علاج ہیں، جن میں 28074 مریض گھروں اور 40 مریض آئسولیشن سینٹرز پر ہیں، مختلف اسپتالوں میں 623 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 557 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کوویڈ-19 کے 44 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 759 کورونا کیسز میں 339 نئے کیسز کا تعلق شہر کراچی سے ہے، کراچی شرقی میں 113، کراچی جنوبی میں 89، کورنگی میں 38، کراچی وسطی میں 37، ملیر میں 32 اور کراچی غربی میں 30 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

اسی طرح حیدرآباد میں 100، سجاول میں 51، میرپورخاص میں 32، مٹیاری میں 31، ٹنڈو الہیار میں 29، سانگھڑ میں 26، بدین میں 20، تھرپارکر میں 19، جامشورو میں 15، عمرکوٹ میں 14، ٹھٹھہ میں 13، لاڑکانہ میں 12، نوابشاہ میں 9، ٹنڈو محمد خان میں 6، خیرپور میں 5، کشمور میں 3، گھوٹکی میں 2، سکھر، جیکب آباد، قمبر، نوشہروفیروز اور دادو میں ایک، ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت الیکشن 2023 ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے لیے پُرعزم ہے، شبلی فراز

Related Posts